افغانستان سے درجنوں امریکیوں کو واپس لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، انٹونی بلنکن
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان سے درجنوں امریکیوں کو واپس لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس میں بیان جاری کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں موجود 44 امریکیوں کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے، یہ امریکی افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں اور طالبان حکام کے زیرحراست ہیں۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم افغانستان میں امریکیوں کی آزادی محفوظ بنانے کیلئےکام کر رہے ہیں، ان امریکیوں کے اہل خانہ کی درخواست ہے ان کی شناخت،مقدمات پرعوامی سطح پربات نہ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان قبضے کے بعد سے 975 امریکی شہریوں کی افغانستان چھوڑنے میں مدد کی ہے، افغانستان میں خود کو امریکی کہنے والے 175 افراد ہیں جو 2021 کے بعد افغانستان گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی افواج نے 2021 میں دودہائیوں بعد افغانستان سے اپنی فوجیں نکال لی تھیں۔