آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر پہلی پوزیشن پر براجمان
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ون ڈے بیٹرز کیلئے جاری رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کی دوسری اور پاکستان کے امام الحق کی تیسری پوزیشن ہے۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھےنمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے کپتان روہت شرما 9 ویں،کین ولیمسن 10 ویں اورفخر زمان 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز رینکنگ
دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کےروی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کےرویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔