حکومتی رٹ قائم کرنےکیلئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہےکہ رٹ آف گورنمنٹ قائم کرنےکے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے، پولیس کی طرف جو ہاتھ بڑھائےگا توڑ دیا جائےگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سے 7 دنوں میں ہونے والے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،کسی کو حق نہیں کہ پولیس پر الزامات لگائے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگرکسی کو آئی جی اور ڈی پی او پر اعتماد نہیں تو پولیس کی سکیورٹی واپس کر دیں، سیاسی سرگرمی کی اجازت ہے، یہ نہیں ہوگا کہ پولیس والوں کوگالیاں دو اورکہو کہ سکیورٹی بھی دو۔