پنجاب اسمبلی کے انتخابات: حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

لاہور: پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کو میدان سجے گا جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 3 حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، حمزہ شہباز نے پی پی 146، پی پی 147 اور پی پی 163  سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے لاہور سے الیکشن لڑیں گی۔