دبئی: برج العرب کے بلند و بالا ہیلی پیڈ پر جہاز کی حیران کن لینڈنگ
دبئی کے سمندر میں قائم برج العرب ہوٹل کے بلند و بالا ہیلی پیڈ پر جہاز کی لینڈنگ سے نیا تاریخ ساز ریکارڈ قائم ہوگیا۔
برج العرب اپنے متعدد غیر معمولی ریکارڈز کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے، اب یہاں ہیلی پیڈ کی جگہ پر جہاز لینڈنگ سے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
ہوٹل کے بلند ترین مقام پر مختصر سے ہیلی پیڈ کی جگہ جہاز اتارا گیا جس کی حیران کن ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے پائلٹ لیوک زیپیلا نے 212 میٹر بلند ہیلی پیڈ پر یہ جہاز لینڈ کیا۔
پولینڈ کا پائلٹ لیوک زیپیلا، برج العرب کے اوپر واقع ہیلی پیڈ پر ہوائی جہاز کی Bull’s Eye لینڈنگ کرنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔