آر ٹی ایس کی جگہ ’بابا زحمت‘ کے چیلوں نے لے لی ہے: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سازشی کرداروں سے ابھی تک مکمل نجات نہیں ملی، آر ٹی ایس کی جگہ ’بابا زحمت‘ کے چیلوں نے لے لی ہے۔
پھول نگر مں تنظیمی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ووٹ کی عزت کے لیے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، ترازو برابر ہو گا تو انصاف کی فتح ہو گی۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن نہ پہلے قبول کی تھی اور نہ آئندہ ہونے دیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا، زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے۔