گوگل کروم کا وہ خفیہ فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
بیشتر افراد جب انٹرنیٹ پر کچھ اور کام کر رہے ہوتے ہیں تو ان کے لیے یوٹیوب یا کسی بھی سروس کی ویڈیو دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔
کام کرنے کے دوران آپ ویڈیو کو سن تو سکتے ہیں مگر دیکھ نہیں سکتے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل کروم میں ہی ایک ایسا فیچر چھپا ہے جو آپ کو یوٹیوب یا کسی بھی سروس کی ویڈیوز پکچر ان پکچر موڈ میں دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے؟
پکچر ان پکچر موڈ یوٹیوب میں تو کافی عرصے سے دستیاب ہے جس کے لیے یوٹیوب پر کسی ویڈیو کو اوپن کرکے اس کے ڈسپلے پر ماؤس کرسر کو رکھ کر 2 بار رائٹ کلک کریں تو کروم مینیو میں پکچر ان پکچر موڈ بھی نظر آتا ہے۔
مگر یہ طریقہ کار ہر ویب سائٹ پر کام نہیں کرتا مگر اس کا حل بھی کروم براؤزر کے اندر چھپا ہے۔
یہ فیچر کافی عرصے سے صارفین کو دستیاب ہے جو یو آر ایل ٹیب کے برابر میں میوزک آئیکون کی شکل میں نظر آتا ہے۔
گلوبل میڈیا کنٹرول نامی یہ فیچر براؤزر کی کسی ٹیب پر چلنے والی ویڈیو کے میوزک کنٹرول کا کام کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ پکچر ان پکچر موڈ کے استعمال کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
جیسے فیس بک پر کوئی ویڈیو اوپن کرکے گلوبل میڈیا کنٹرول کے آئیکون پر کلک کریں اور اس پر موجود پکچر ان پکچر آپشن پر کلک کردیں اور بس۔
اس آئیکون پر کلک کرنے پر ویڈیو ایک چھوٹی ونڈو میں اسکرین کے کونے پر چلنے لگتی ہے جسے آپ ماؤس کی مدد سے کھینچ کر بڑا کرسکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے بعد ضروری نہیں کہ آپ گوگل کروم کو اوپن ہی رکھیں بلکہ اسے minimze کرنے پر بھی وہ ویڈیو چلتی رہے گی۔