اسرائیلی فوج کا جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا ،6 فلسطینی شہید، 11زخمی
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کی مہاجر کیمپ پر حملہ کرکے 6 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں جنین کی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوجی حملے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے اس پر راکٹ فائر کیے۔