امریکی صدر طیارے کی سیڑھیوں پر ایک بار پھر لڑکھڑا کر گرنے سے بچ گئے
امریکی صدر جو بائیڈن ائیر فورس ون طیارے کی سیڑھیوں سے اوپر جاتے ہوئے ایک بار پھر لڑکھڑا گئے۔
یہ واقعہ ریاست الاباما کے شہر ڈیلاویئر میں پیش آیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر جہاز کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے
80 سالہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور صدارت سنبھالنے کے بعد یہ چوتھا موقع تھا جب وہ ائیر فورس کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے۔
اس سے قبل 22 فروری کو یورپ کے 3 روزہ دورے کے دوران بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔