آئی ایم ایف کا پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان، معاہدہ جلد ہونےکا امکان
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور رواں ہفتے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانےکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے دیےگیے تمام اہداف پر پیش رفت کی، آئی ایم ایف کو 4 بار ایم آئی ایف پی کے اہداف پر مطمئن کیا گیا، اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کیے گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی ہے، چین کے قرض کے رول اوور نے زرمبادلہ کے ذخائر بہترکردیے ہیں۔