تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں: مریم کی نواز شریف سے درخواست
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر طنزیہ وار کیا ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں والد نواز شریف کو مینشن کیا اور کہا کہ برائے مہربانی تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں۔
اپنے ایک اور بیان میں مریم نواز نے عمران خان کو گیدڑ قرار دیا اور لکھا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیدڑ چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے!
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ باہر نکلو بزدل آدمی! لیڈر اور گیدڑ کے درمیان قوم فرق جان گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی تھی تاہم اسلام آباد پولیس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان نہیں ملے، افسران کو آگاہ کردیا ہے۔