حمزہ شہباز کا آئندہ ہفتے پاکستان واپسی کا امکان، سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا آئندہ ہفتے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز واپس آکر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حمزہ شہباز اپنی والدہ اور بیٹی کے علاج کے لیے لندن گئے تھے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے ورکرز کنونشنز کا آغاز کر رکھا ہے۔