’میری دو نمبری دیکھ کیا چاہتا ہوں‘، خواجہ آصف کا عمران خان پر شاعرانہ طنز
وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان پر شاعرانہ طنز کیا ہے۔ لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے، کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو میں کیا کروں؟ عمران
ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان کا حوالہ دیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ کے کورٹ مارشل سے متعلق بات کی۔
اس پر خواجہ آصف نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں، نئے آرمی چیف سے ملاقات چاہتا ہوں، میری دو نمبری دیکھ کیا چاہتا ہوں‘۔