تین بڑوں کی اہم ملاقات، صدر کے الیکشن کے اعلان کے بعد کی صورتحال پرمشاورت

وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں صدر کی جانب سے انتخابات کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دے دی۔