ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں میسی کا ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاندار تحفہ دینے کا فیصلہ

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے قطر میں ہونےو الے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ٹیم کی تاریخی جیت کا جشن منانے کا انوکھا انداز اپنا لیا۔

گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بنا۔

تیسری بار فیفا ورلڈکپ جیتنے کے خوشی میں میسی نے اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک شاندار تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میسی نےسونے کے 35 آئی فونز 14 آرڈر کیے ،جو وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم اسٹاف کو  تحفے میں دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق سونے کے35 آئی فونز کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 75 ہزار یوروز جو پاکستانی روپے میں 5 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

میسی کی جانب سے کھلاڑیوں کو تحفے میں دیے جانے والے سونے کے آئی فونز پر ہر کھلاڑی کا نام، جرسی نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو موجود ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میسی کو آئی فونز کا آرڈر موصول ہوگیا ہے۔