لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کو جیت کیلئے 199رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 198رنز بنائے۔ شائی ہوپ نے 47، سکندر رضا نے 32 اور مرزا طاہر بیگ نے 31 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے قیس احمد اور اوڈین اسمتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔ جیسن رائے 48 اور محمد حفیظ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل میں اب تک کوئٹہ نے 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے۔
لاہور قلندرز 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔