’میں بالکل خیریت سے ہوں‘، جاوید میانداد کا اسپتال سے بیان

کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد نے اسپتال سے اپنی صحت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

ویڈیو بیان میں کرکٹ لیجنڈ کا کہنا تھاکہ مجھے پتا چلا میری بیماری کے بارے میں خبر چلی ہے اور سب پریشان ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بالکل خیریت سے ہوں، سر میں درد تھا اور معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال آیا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ تھوڑی دیر بعد گھر واپس چلاجاؤں گا۔

جاوید میانداد نے  کہا کہ تمام لوگوں کا شکرگزارہوں جنہوں نے میری خیریت دریافت کی۔

خیال رہے کہ جاوید میانداد کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پر انہیں کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔