پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ریلیز، بابر اعظم منفرد انداز میں شامل

انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کیلئے پشاور  زلمی کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا۔

آفیشنل اینتھم میں کرکٹ اور شوبز سپر اسٹارز  ایک ساتھ جلوہ گر ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم منفرد انداز میں زلمی اینتھم میں شامل ہیں، زلمی ایمبیسڈرز  ماہرہ خان نے بھی اینتھم میں شاندار پرفارمنس دی ہے۔

زلمی ایمبیسڈر حمزہ علی عباسی اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی بھی اینتھم میں نظر آرہے ہیں۔

زلمی ٹیم میں شامل صائم ایوب، ارشد اقبال، صفیان مقیم، خرم شہزاد، عثمان قادر، محمد حارث، سلمان ارشاد بھی اینتھم میں شریک ہیں۔

ایننتھم کو انٹرنیشنل پروڈیوسر ناٹی بوائے نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ  خماریاں بینڈ، بلال ایاز، التمش، ظہور نے آواز  اور میوزک کا جادو جگایا ہے۔