نیوزی لینڈ: سمندری طوفان کے باعث تین افراد ہلاک

نیوزی لینڈ میں گبریئل نامی سمندری طوفان  3 افراد کی جانیں لےگیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  سمندری طوفان  نے شمالی جزیرے پر کئی دنوں تک تباہی مچائی ہے اور ایسا طوفان نسلوں میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے سمندری طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ ہے۔

سمندر طوفان شمالی جزیرے سے ٹکرانے کے بعد گزر گیا ہے لیکن طوفان کی تباہی کی وجہ سے بیشتر لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ بجلی سے بھی محروم ہیں۔

مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے بہت سی سڑکوں کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ سول ڈیفنس اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ نقصانات کا اندازہ فوری طور پر نہیں لگایا جاسکتا ، آسٹریلیا اور برطانیہ نے مدد کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔