برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی: نیٹو
ممالک پر مشتمل سیاسی و عسکری اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کا کہنا ہےکہ برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کو اس سال نیٹو ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھالنا ہے، لیکن نیٹو چاہتا ہے کہ برطانیہ اس سال ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان نہ سنبھالے۔
نیٹو کے مطابق برطانیہ ریپڈ ری ایکشن فورس کے لیے اضافی 5 ہزار اہلکار دینےکی پوزیشن میں نہیں ہے، یوکرین فورس کی تربیت اور اسلحہ فراہمی کے سبب برطانیہ کے پاس وسائل کی کمی ہے اور برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی۔
خیال رہے کہ جرمنی اس وقت نیٹو کی ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھالے ہوئے ہے، نیٹو چاہتا ہےکہ جرمنی ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان اگلےسال بھی سنبھالے رہے۔