پاکستان سپر لیگ 8 کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا۔

پی ایس ایل کا گانا ’سب ستارے ہمارے‘ کو عبداللہ صدیقی نےپروڈیوس کیا ہے اور اس میں عاصم اظہر، شائےگل اور فارس شفیع نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

یہ گیت 3 منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ گانے میں قومی کرکٹرز نے بھی پرفارم کیا ہے۔