پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طےکر لیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طےکر لیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے رہنے والے سابق ارکان پارلیمنٹ کو ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پارٹی کے 80 فیصد سابق ارکان کو جبکہ 20 فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دیئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کے لیے بھی گنجائش نکالی جائے، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی یہی فارمولا ہو گا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر آنے والے 5 سے 6 لوگوں کو بھی ایڈجسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں شمالی پنجاب کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے جائیں گے، عمران خان حتمی امیدواروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، بورڈ کی سفارشات کی حتمی منظوری پارٹی چیئرمین عمران خان دیں گے۔