پاکستان نے فرینڈلی بیس بال میچ میں بھارت کو شکست دیدی

اسلام آباد میں ہونے والے فرینڈلی بیس بال میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں بارہ رنز سے شکست دے دی ، پاکستان کی جانب سے ذاکر، وسیم اور شہزاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کیلئے اسلام آباد میں ہے ، جمعرات کو بھارت اور پاکستان کے درمیان فرینڈلی میچ کھیلا گیا ، سات اننگز پر مشتمل اس میچ میں پاکستان نے بارہ ۔ ایک سے کامیابی حاصل کی ۔

پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، ذاکر اور شہزاد احمد نے دو ، دو رنز کیے ، اکرام اللہ، محمد حسین، ناصر ملنگی، عبداللہ، محمد یونس اور حسین جونیئر نے ایک ایک رن بنایا ۔ بھارت کی جانب سے واحد رن شہاب الدین نے بنایا ۔