افغانستان میں سردی کی شدید لہر برقرار، اموات کی تعداد 166 ہوگئی
افغانستان میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے اور رواں ماہ ٹھنڈ سے اموات کی تعداد 166 ہوگئی۔
افغانستان کے بعض علاقوں میں پارا منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
افغان حکام کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے شدید سردی سے 88 افراد جاں بحق ہوئے اور اب تک ٹھنڈ سے اموات کی تعداد 166 ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ حالیہ اموات سیلاب یا ہیٹروں سے گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے ہوئیں، سرد موسم کے دوران100 گھر تباہ، 80 ہزار مویشی ہلاک ہوگئے۔
امدادی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے 38 ملین میں سے نصف کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے جبکہ تقریباً چالیس لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔