نیوزی لینڈ میں بارشوں سے تباہی، مختلف واقعات میں 3 افرادہلاک

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آکلینڈ میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 249 ملی میٹر بارش ہوئی، شدید بارشوں سے آکلینڈ میں سیلابی صورت حال بن گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آکلینڈ میں 5 روز تک مزید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں ایمرجنسی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آکلینڈ کا ائیرپورٹ بھی پانی میں ڈوب گیا ہے اور مسافر ائیر پورٹ پر پھنس کر رہ گئی ہے، آکلینڈ میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں اتوار تک بند کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی پانی میں گھرے افراد کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔