عمران خان کو جیل میں دیکھ رہا ہوں: کیپٹن (ر) صفدر

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنماکیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ 2018کےالیکشن میں سازش کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا،عمران خان نے اس ملک کو سری لنکا بنادیا۔

کیپٹن صفدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  الیکشن سے پہلے معیشت کو ٹھیک کیا جائے، مجھ پر 28 مقدمے ہیں، ہر روز عدالت میں ہوتا ہوں، چارسال کی گندگی 4ماہ میں ختم نہیں کی جاسکتی ایک سال تو دیں۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں دیکھ رہا ہوں، مریم نواز اپنے والد کا نظریہ آگے چلانے کیلئے پاکستان آرہی ہیں۔