پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا
لاہور:پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر ہاؤس میں گورنر بلیغ الرحمان نے نگران کابینہ کے ارکان سے حلف لیا
پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ میں شامل وزرا کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم نگران کابینہ کاحصہ ہوں گے۔
اس کے علاوہ ابراہیم مراد، تمکنت کریم، ڈاکٹرجمال ناصر ، منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر ، عامر میر اور نسیم صادق بھی نگران کابینہ کاحصہ ہوں گے۔