مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نےجنین کیمپ میں چھاپےکےدوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ ناصرف کیمپ بلکہ اسپتال کےاندر بھی کی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق رواں سال اسرائیلی جارحیت سےجاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔