اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 890 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 729 پوائنٹس اضافے سے 39784 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 26 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 57 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے بڑھ کر 6297 ارب روپے ہے۔