پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری لاہور سے گرفتار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دو ویڈیوز شیئر کیں جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ فواد چوہدری کو اس گاڑی میں لےجایا گیا۔
بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔