پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ January 23, 2023January 24, 2023 نیوز ڈیسک لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بلخ شیر کھوسہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن کے قریب پیش آیا، دو موٹرسائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔