ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن، ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگیا
ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ٹیکسٹائل صنعت بری طرح متاثر ہوگئی۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مطابق بجلی بریک ڈاؤن کے باعث ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7کروڑ ڈالرکا نقصان ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی صورتحال پرجلدقابونہ پایاگیا تو ٹیکسٹائل سیکٹرکواربوں ڈالرکانقصان ہوگا۔
خیال رہے کہ صبح ساڑھے 7 بجے ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤں ہوا اور 12 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ملک بھر میں بجلی بحال نہیں ہوسکی اور طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔