انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 30 سے 40 روپے ہے: چیئرمین اپٹما

چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز  ایسوسی ایشن (اپٹما) پنجاب زون حامد زمان کا کہنا ہے کہ ملک کو ڈالرز کی قلت کا سامنا ہے، انٹربینک اور  اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا فرق 30 سے 40 روپے کا ہے۔

چیئرمین اپٹما پنجاب زون حامد زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹ روکنے سے نہیں بلکہ لگژری امپورٹ روکنے سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے، اگر  ہم ایک ارب ڈالر کی کاٹن درآمد کریں تو ویلیو ایڈیشن کے بعد واپس 7 ارب ڈالر میں بھیجتے ہیں۔

حامد زمان نے مزید کہا کہ  خام مال اور مشینری نہیں ملے گی تو کام کیسے ہوگا، امپورٹ بند رہی تو ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو جائے گی اور لاکھوں خاندان تباہ ہو جائیں گے۔