وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کی۔
وزیراعظم نے سابق صدر آصف زرداری، سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی۔
وزیراعظم نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر بھی تینوں قائدین سے مشاورت کی۔