سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات، وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز  نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے سلیمان شہباز لاہور میں ان کے گھر پہنچے اور ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔