بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سابق صدر سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے  پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ سابق وفاقی وزیرسردارفتح محمد حسنی، نوابزادہ گزین مری، طاہر محمود، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی، میرفرید رئیسانی، میر عبداللہ راہیجا اورمیراللہ بخش رند پی پی میں شامل ہوئے۔

اس کے علاوہ علی مددجتک،حاجی ملک گورگیج، نور احمد بنگلزئی، میرعبیدگورگیج، محمدعیسیٰ فتح، لالہ بخش، محی الدین سمیت دیگرنے بھی شمولیت اختیار کی۔

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت پر بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کومبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان کی سیاست میں پیپلزپارٹی ایک مضبوط ترین فریق ہے ،  پی پی بلوچستان کے عام آدمی کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔