آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کو گھر دعوت پر بلالیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کو گھر دعوت پر بلالیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا ہوگئی۔ اب پیر سے ایک روزہ میچز کی سیریز کراچی میں شروع ہوگی۔
ون ڈے سیریز سے قبل عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم اور اسٹاف کو آج گھر پر دعوت میں مدعو کیا۔
شاہد آفریدی نے خود دروازے پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ دعوت میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی مدعو کیا گیا اور قومی کرکٹرز نے ان سے بھی ملاقات کی۔