دوست ممالک کہتے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ہی ہم مدد کرسکتے ہیں: رانا ثنا

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دوست ممالک بھی کہتے ہیں کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کریں جس کے بعد ہی ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ ملک ڈیفالٹ نہ ہوجائے لیکن ایک بے شرم کوششوں میں لگا ہوا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے۔

عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ وہ شخص ٹی وی پربیٹھ کر پروپیگنڈا کرتا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرنے لگا ہے، اس پروپیگنڈے کو ایک جماعت منصوبے کے تحت لے کر چل رہی ہے، وہ شخص بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کا ماہر ہے اورکرتا چلا جاتا ہے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نےاس کے کہنے  پر اپنےمخالفین کوگالیاں دیں، چور چورکہا، پھرجوتا پڑا توسیدھے ہوگئے۔