بد ترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا

بد ترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن الیکشن کمیشن نے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن حکام کاکہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فروری سے پہلے کیا جائے گا۔

سری لنکن الیکشن کمیشن نے مختصر بیان میں کہا ہے کہ کونسل کی 8 ہزار سے زائد نشستیں 18 سے 21 جنوری کے درمیان خالی ہو جائیں گی جس کے بعد 28 دن کے اندر لازمی انتخابات کروانے ہوں گے۔

سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے انتخابات روکتے ہوئے کہا تھا کہ دیوالیہ ملک الیکشنز پر 10 ارب سری لنکن روپے خرچ نہیں کرسکتا ۔