دوسرا ٹیسٹ: 319 کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز  نیوزی لینڈ  نے اپنی دوسری اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 277 رنز پر ڈکلیئرکردی، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 319 رنز کا ہدف ملا ہے۔

نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 318 رنز کی مجموعی سبقت حاصل کرنے کے بعد اننگز ڈکلیئر کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریسویل 74، ٹام بلینڈل 74 ، ٹام لیتھم 62 اور کین ولیمسن 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کوئی رن بنائے دو وکٹیں گنوادی ہیں۔
پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساؤتھی  کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پاکستانی کی دوسری وکٹ بھی صفر پر ہی گری جب نائٹ واچ میں میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے اش سودھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

کھیل ختم ہوا تو امام الحق صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔