لاہور میں چکی کا آٹا 145 روپے کلو تک جا پہنچا

لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آٹا 145 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 4500 روپے من ہوگئے لیکن اس کے باوجود بھی فلور ملز ، آڑھتی اور دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔

لاہور میں سستے سرکاری آٹے کے تھیلے بدستور غائب ہیں اور  شہری 15 کلو کا مہنگا کمرشل آٹے کا تھیلا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے ساتھ انڈے 275 روپے درجن اور مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔