پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان اور  بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق قیدیوں کی فہرستوں کا بیک وقت تبادلہ 2008 کے قونصلر  رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا، معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  بھارتی ہائی کمیشن کو  پاکستان میں زیر حراست 705 بھارتی قیدیوں کی فہرست دی گئی، بھارتی قیدیوں میں 51 شہری اور 654 ماہی گیر شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو 434 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی، بھارت میں قید 339 پاکستانی شہری اور 95 ماہی گیر شامل ہیں۔

 انھوں نے مزید بتایا کہ بھارت کو اپنے51 سویلین اور 94 ماہی گیروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی ہے، بھارت میں بیشتر پاکستانی قیدی اپنی متعلقہ سزا مکمل کر چکے ہیں۔