اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں چار سے پانچ ماہ لگیں گے: رانا ثنا اللہ
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے صاف کہہ دیا ہے کہ کل تو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ہو ہی نہیں سکتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا سکیورٹی تھریٹ بھی ہے، انتظامات بھی کرنے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں چار سے پانچ ماہ لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے ڈھائی سال پہلے ختم ہوئے تھے، اتنا انتظار کیا تو دو ماہ میں کیا قیامت آجائے گی؟
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ردِعمل میں کہا کہ کل الیکشن نہیں ہوا تو توہین عدالت ہوگی، انٹرا کورٹ کی عدالتی وقت کے بعد سماعت ہوئی تو وہ چیف جسٹس سے کہیں گے کہ اداروں کی تھوڑی بہت عزت رہنے دیں، تھریٹ الرٹ کا بیان دینے سے پہلے وزیر داخلہ کو چاہیے کہ مستعفی ہوجائیں، امن قائم کرنا ان کی ذمے داری ہے۔