روسی اور چینی صدور کی ویڈیولنک گفتگو، پیوٹن کا شی جن سے فرینڈلی انداز

ولادی میر پیوٹن نے چین کے صدر کو دورہ روس کی دعوت دے دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس اور چین کے صدر کے درمیان جمعہ کے روز ویڈیولنک کے ذریعے بات چیت ہوئی جس میں روسی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کے آئندہ برس روس کے دورے کی توقع ظاہر کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو لنک پر بات چیت کے آغاز میں روسی صدر نے شی جن پنگ کو ڈیئر مسٹر چیئرمین اور ڈیئر فرینڈ کہا۔

پیوٹن نے چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے منتظر ہیں، ہم توقع کررہے ہیں کہ آئندہ سال آپ روس کا دورہ کریں گے۔