الیکشن کمیشن کا اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات رمضان میں کرانے کا عندیہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات رمضان میں کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام کی اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء اوراسپیشل سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تناظر میں مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 1997 میں بھی عام انتخابات ماہ رمضان میں منعقد ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل کے علاوہ وزارت داخلہ سے بھی مشاورت کرے گا۔