درآمدی ادائیگیوں کی پیشگی شرط لینے کی مجاز ڈیلرز پر عائد شرط ختم

درآمدی ادائیگیوں کی پیشگی شرط لینےکی مجاز  ڈیلرز  پر  عائد شرط 2 جنوری سے ختم کی جا رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاز ڈیلرز درآمدی ادائیگیوں کے لیے اپنے صارفین سے رجوع کریں، مجاز ڈیلرز صارف کے رسک پروفائل اور مارکیٹ لیکوڈٹی مدنظر رکھتے ہوئے ادائیگیاں کریں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ضروری اجناس، توانائی، برآمدی شعبے کاخام مال، زرعی ان پٹس، ایک سالہ ادھار پر کی جانے والی درآمدات اور تکمیل کے قریب ایکسپورٹس منصوبوں کی ادائیگی کو ترجیح دی جائے۔ سرکاری بینک نے مجاز ڈیلرزکو ادائیگیاں ترجیحات سےکرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔