تحریک انصاف کا ملکی معاشی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں معاشی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بنیادی اصلاحات کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیے ہیں جو معیشت اور گورننس پر سفارشات تیار کر رہے ہیں، ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں وائٹ پیپر جاری کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مارچ، اپریل میں انتخابات ہوتے دیکھ رہے ہیں، 11 جنوری سے بہت پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے جب کہ (ن) لیگ کے کچھ ارکان بھی رابطے میں ہیں جنہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ہائبرڈ حکومت آٹو پر چل رہی ہے، انہیں صرف اپنے مقدمات میں ریلیف سے غرض ہے، انتخابات میں رکاؤٹ ڈالنے والے ملک کا نقصان کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ سلیمان شہباز کو حفاظتی ضمانت مل جاتی ہے لیکن 75 سالہ اعظم سواتی کو نہیں ملتی، چوروں ڈاکوؤں کو ضمانت مل جاتی ہے، انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی وائٹ پیپرجاری کریں گے۔