چین کا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ

چین نے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق اب چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول وبا سے متعلق معلومات جاری کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا کیسز اور اموات کے سرکاری اعداد و شمار اور دیگر ذرائع کے اعداد و شمار میں فرق ہونے پر بین الاقوامی میڈیا میں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد حالیہ دنوں میں کورونا کیسز بڑھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *