وزیر ریلوے کی ہر ٹرین میں خواتین اور بچوں کیلئے الگ ڈبے مخصوص کرنے کی ہدایت

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہر ٹرین میں خواتین اور بچوں کے لیے الگ ڈبے مخصوص کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر ٹرینوں کی صفائی کی ذمہ داریاں بھی آؤٹ سورس کی جائیں۔ انہوں نے گریڈ ایک سے سینئر مینجمنٹ تک سرکاری رہائش کی پالیسی میں صوابدیدی اختیار ختم کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *