وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ
وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 21 کے افسر احسن علی منگی کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تجارت تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے افسر فرید اقبال قریشی کو سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر سید علی محسن کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر یاسین فاروق شیخ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ سائرہ نجیب احمد کو ڈائریکٹر جنرل بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کر دیا گیا ہے۔